جمہوری عمل کے خلاف سازشوں کا سدباب تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے؛حاجی عبدالرؤف خان ترین

8

پشین،23مئی( اے پی پی): چیف آف ترین حاجی عبدالرؤف خان ترین نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کے خلاف سازشوں کا سدباب تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے، آئین کی بالادستی کیلئے تمام جماعتوں کوکردار اداکرناہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین کا ایک روزہ دورہ کے موقع پر میڈیا ہاؤس پشین میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔حاجی عبدالروف ترین نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک موڑ سے گزر رہا ہے اس ملک کے لیے سب سیاسی پارٹیوں کو اختلافات بھلا کر مل بیٹھ کر سوچنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاست اب عوام کی خدمت کے نام پر منافع بخش کاروبار بن چکا ہے یہ خواب شاہد ابھی ہنوز دلی دور است کی طرح بہت ناممکن ہے کہ سیاست میں آنے والے سیاست کو خدمت کا ذریعہ سمجھیں، سیاست پاکستان میں مال بنانے اور خود کو قانون سے بالا تر رکھنے کی غرض سے کی جاتی ہے۔