بھکر،23 مئی (اے پی پی ):ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ ،ڈی پی او محمد نوید کے خصوصی احکامات پر ڈی ٹی او شہزاد فیض کی ہدایات پر انچارج ٹریفک امجد حسین شاہ معہ ایجوکیشن ٹیم نے حالیہ بڑھتےہوئےٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیےلاری اڈہ بھکر میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا جس میں ڈرائیوروں و منیجروں کو سختی سے ہدایات کی گئی کہ جس کے پاس پی ایس وی گاڑی کے لیے ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہوگا،اس پر ایف آئی آر کا اندراج ہوگا، جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہےوہ اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں،ون وےکی خلاف ورزی ہرگز نہ کریں۔سی این جی سلنڈر کے استعمال سے گریز کریں،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے آپ کی قیمتی جان جا سکتی ہے اس کے استعمال سے گریز کریں،روڈ پر وہ مقامات جہاں روڈ تنگ ہے حد رفتار آہستہ کر لیں،اوورسپیڈنگ سے اجتناب کریں تیزرفتار ی غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ ہر گز نہ کریں،آپ کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے لہذا ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔