بورے والا؛ جماعت اہلسنت پاکستان کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے استحکام پاکستان ریلی

37

بورے والا،24 مئی(اے پی پی): جماعت اہلسنت پاکستان کی جانب سے   پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی میں علماء کرام کے علاوہ مسلم لیگ(ن)، علماء مشائخ ونگ کے راہنماوں نے  بھی شرکت کی  اور  پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔

شرکاء ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارے ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے، اگر کسی نے پاک فوج کی طرف ہاتھ اٹھایا تو اسکا ہاتھ توڑ دیں گے، پوری قوم شرپسندوں کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔