نیشنل گیمز 2023؛ رسا کشی ایونٹ میں ریلوے، آرمی، پولیس اور ایچ ای سی نے اپنے میچز جیت لئے

53

کوئٹہ،24مئی(اے پی پی):34ویں نیشنل گیمز میں رسا کشی ایونٹ  میں  ریلوے، آرمی، پولیس اور ایچ ای سی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ہیں ۔

 ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز کے رسای کشی ایونٹ کے پہلے مقابلے میں پاک ریلوے نے سندھ ،  دوسرے میچ میں پاک آرمی نے واپڈا، تیسرے میچ میں پولیس نے نیوی کو سٹریٹ سیٹ سے شکست دیدی۔  چوتھے میچ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان کو دو صفر کے سٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا ۔ دوسرے رائونڈ میں ریلوے نے پنجاب کو ہرایا ۔ ایک اور میچ میں خیبر پختونخوا اور واپڈا کے درمیان مقابلہ ہوا  جس میں واپڈا نے کامیابی حاصل کی۔