کوئٹہ،24 مئی (اے پی پی ):34نیشنل گیمز میں کراٹے کے مختلف کیٹگریز مقابلوں میں آرمی دو گولڈ کے ساتھ پہلے، واپڈا ایک گولڈ کے ساتھ دوسرے اور بلوچستان ایک گولڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔
34نیشنل گیمز کے سلسلے میں ہونے والے کراٹے کے مختلف کیٹگری کے مقابلے ہوئے جس میں آرمی نے دو گولڈ، ایک سلور اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کر میدان مار لیا جبکہ واپڈا نے ایک گولڈ ایک سلور اور دو کانسی کے ساتھ دوسرے پوزیشن جبکہ بلوچستان نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا ہے ۔بلوچستان کے کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیتنے پر خوشیاں منائی،نیشنل گیمز میں بلوچستان کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے۔