یوم تکریم شہداء  کے موقع پر یادگار شہداء پر تقریب سلامی کا انعقاد 

7

چنیوٹ،25 مئی (اے پی پی):   ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلعی مقام چنیوٹ میں یوم تکریم شہدا ء منایا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں ریسٹ ہاوس چنیوٹ یادگار شہداء پر تقریب سلامی کا انعقاد کیا گیا۔ یادگار شہداء پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ،پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور  شہداء کیلئے دعا  بھی کی گئی۔

اس موقع پر ڈی سی چنیوٹ ریاض احمد نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہم سکون کی نیند سوتے ہیں،عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جان کی قربانی بہت بڑی قربانی ہے۔

ڈی پی او وسیم ریاض خان نے کہا کہ پاکستان آرمی، پولیس کے جوان دہشت گردی، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے ہمہ وقت سینہ سپر ہیں۔آج کے دن شہدائے پاکستان کی عظیم قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں ملک و قوم کی حفاظت کیلئے پولیس آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور کہا کہ  شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر,ہمارے محسن ہیں ہم اپنے شہداء کے خون کے وارث ہیں،ان کے لواحقین کے دکھ سکھ کے ضامن ہیں۔

سلامی میں ڈی پی او وسیم ریاض خان,ڈی سی محمد آصف رضا پاک آرمی کے افسران،سول سوسائٹی، پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔