پنڈی بھٹیاں،25 مئی (اے پی پی ): یوم تکریم شہداءکے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔پاک فو ج سے اظہار یکجہتی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کر نے کے لیے جناح چوک سے ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر عمر فارو ق وڑائچ نے کی۔
ریلی میں سرکاری افسران، اساتذہ، ملازمین اور شہریوں کربڑی تعداد نے شرکت کی ،شرکاء ریلی نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلہ میں بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے شہداء کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا،شرکاء ریلی نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے،پوری قوم کو پاک فوج کے شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فاروق وڑائچ نے کہا کہ یوم تکریم شہداء منانے کا مقصد شہداء کو ان کی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرنا ہے،پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی تکریم ہمارا فرض ہے۔
سکھیکی منڈی میں بھی شہریوں نے یوم تکریم شہدا کے سلسلہ میں ریلی نکالی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔
یوم تکریم شہداء کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف تعلیمی اداروں میں سیمینار منعقد کیے جائینگے۔شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شمع بھی روشن کی جائیں گی ،یوم تکریم شہداء کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی جائینگی۔











