سکھر،25مئی (اے پی پی): آپریشنل معاملات بہتربنانے کے لئے ڈویژنل سپرٹینڈنٹ پاکستان ریلویز محمود الرحمن لاکھو نے لوکو شیڈ روہڑی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر لوکو شیڈ میں موجود تنصیبات کا تفصیلی معائنہ کیا،لوکو شیڈ کے دورے کے دوران وہ ریلوے ملازمین سے گھل مل گئے ، انکے مسائل پوچھے اور ان مسائل کے تدارک کے لئے موقع پر ہی احکامات صادر کئے۔
دورے کے دوران انہوں نے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں سے انکی تربیت سے متعلق سوالات پوچھے اور انکو محفوظ ٹرین آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے لیکچر بھی دیا۔
ڈویژنل سپرٹینڈنٹ پاکستان ریلوے محمود الرحمن لاکھو کے دورے کے موقع پر انکے ساتھ ڈی ای این ون سکھر حافظ بدر العارفین ، ڈی ایم ای تیمور اصغر ، ڈی اے ای رضوان عدیل، ڈی پی او شوکت حسین منگی، ڈی ایم او ڈاکٹر مقصود گل اعوان، اے ایم ای عبدلعزیز، اے ایم ای منیر احمد کاکڑ، اے ایم ای سیف اللہ جمالی اور اے ای این ابو بکر موجود تھے۔