ضلع حب اور لسبیلہ میں یوم تکریم شہداء کی تقریبات ، خراج تحسین پیش

14

کوئٹہ ،25 مئی ( اے پی پی ): ملک بھر کی طرح بلوچستان کے صنعتی ضلع حب اور ضلع لسبیلہ میں یوم تکریم شہداپاکستان  کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب اور ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کیجانب سے شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب کی جانب سے لیڈاآڈیٹوریم کے احاطے میں یوم تکریم شہداء کی تقریب میں پولیس شہداء کے ورثاء اورسول سوسائٹی نمائندگان انتظامی افسران شریک ہوئے۔

 پولیس اور لیویز کے چاک وچوبند دستے کےجوانوں نے شہداء کے ورثاء اورقومی پرچم کو  سلامی پیش کی یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر شہداء کی بیمثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ شہداء کے ایصال وثواب کیلئے ممتازعالم دین شاہ محمد صدیقی نے خصوصی دعا کرائی۔