سکھر،25مئی (اے پی پی): یوم تکریم شہداءکے موقع پر سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔
جے یوپی کی جانب سے مرکزی رہنما مفتی ابراہیم قادری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی جامعہ غوثیہ رضویہ سے گھنٹہ گھرسے کپڑا مارکیٹ سے گھنٹہ گھر چوک تک نکالی گئی، شرکائے ریلی کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں نعرہ بازی کی گئی۔
اس موقع پر مفتی ابراہیم قادری کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوںگی،پاک فوج کے شہداءکی قربانیوں کی بدولت آج یہ ملک قائم ودائم ہے، ہم شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔