کوئٹہ، 25 مئی (اے پی پی): چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد سلیم نے کہا کہ شہداء وطن اور شہداء محکمہ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمارا سر اونچا کیا ہے، ہمیشہ ان پر فخر ہے اور ان کی تکریم میں کبھی بھی کمی نہیں آنے دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکریم شہداء کے حوالے سے کسٹم ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد سلیم نے شہداء کے یادگار پر حاضری دی اور پھول رکھے، فاتحہ خوانی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ انھوں نے کہا کہ کسٹم کاشمار ان محکموں میں ہوتا ہے کہ جن کے نوجوانوں اور افسران نے ملک اور اپنے فریضے کے خاطر جان کی قربانیاں دی ہیں۔
چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد سلیم نے کہا کہ آج ان کے لواحقین ہمارے ہاں موجود ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے، ہم اپنے شہیدوں ان کو یاد کر کے فخر محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ نے ہمیشہ قربانی دینے والے لواحقین کو محکمہ میں بھرتی کرئے ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
تقریب میں کسٹمز انفورسمنٹ عرفان الله خان، سمیت کسٹم کے سینئر افسران موجود تھے۔