گوجرانوالہ؛ تھیلیسمیا کے شکار بچوں کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی، تکریم شہداء ریلی نکالی

8

گوجرانوالہ،25مئی(اے پی پی):تھیلیسمیا کے شکار بچوں کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی،یوم تکریم شہداء پاکستان  کے سلسلے میں تھیلیسمیا کے مریض بچوں نے ریلی بھی نکالی اور معصوم بچوں نے شہداء پاکستان کو خراج تحسین  پیش کیا۔ اس دوران بچوں نے قومی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے اور  پاکستان فوج کے حق میں نعرے بلند کئے۔

ریلی میں موجود شرکاء نے کہا کہ شہداء ہمارا فخراور  پاک فوج ہمارا مان ہے اور اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارے ہیرو ہیں۔