جوہرآباد، 25 مئی (اے پی پی ):یوم تکریم شہدا ء پاکستان کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ خو شاب کے زیر اہتما م سرور شہید پارک جوہرآباد میں ایک تقریب ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان، افسران،انجمن تاجران،میڈیا کے نمائند گان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔
تقریب میں کیپٹن سرور شہید کی یادگا ر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، پولیس اور ریسکیو 1122کے نوجوانوں نے سلامی پیش کی اور پاکستان کے استحکام اور شہدا کے لئے دعائیں کی گئیں۔
بعدازاں کیپٹن سرور شہید پارک میں ایک پر وقار تقر یب کا انعقاد بھی کیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا اور ڈی پی او شائستہ ندیم نے آ رمی اور پولیس کے شہد اء کی بہترین کارکر دگی اور انکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
یوم تکریم شہداء پاکستان کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ انٹرکالج جو ہرآباد میں ایک پروقا ر تقریب کا انعقاد ہوا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر شائستہ ندیم کے ہمراہ “یوم تکر یم شہداء پاکستان “کے مو قع پر شہدا کے لو احقین سے اظہار ہمدردی اور ان کی حو صلہ افزائی کے لئے سندرال کے گاؤں کوڑا گئے۔
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے بلوچستان کے بارڈ ر پر دہشت گردی کے مقابلے میں 20ستمبر 2022کو شہید ہونے والے فوجی عمران اور باجوڑ ایجنسی میں شہید ہونے والے احمد حسن کی قبروں پر جاکر پھولوں کی چادر چڑ ھائی۔شہیدوں کے والدین اور لوا حقین سے ملے اور شہد اء کے درجات کی بلندی کیلئے دعاء کی اور شہدا کے لواحقین کو گلد ستے اور مٹھائی پیش کی،ان سے اظہار ہمدردی کیااور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔