پشاور، 25مئی(اے پی پی): صوبائی دار الحکومت پشاور میں انجمن تاجران آل پاکستان کے صوبائی صدر الحاج ملک عبداللہ صراف کی قیادت میں پاک فوج سے یکجہتی کے اظہار اور یوم شہداء کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی قصہ خوانی بازار سے شروع ہوئی اور قلعہ بالا حصار پر پہنچ کر ختم ہوئی۔
ریلی میں شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور انہوں نے پاکستان کے پرچم بھی ہاتھ میں اٹھائے ہوئے تھے۔