کلر سیداں؛ یوم تکریم شہدا جوش جذبے سے منایا گیا

12

 کلر سیداں،25 مئی(اے پی پی): ملک بھر کی طرح کلر سیداں میں بھی یوم تکریم شہدا جوش جذبے سے منایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق اللہ خان نیازی اور چیف آفیسر صاجزادہ  عمران اختر نوشاہی نے مختلف دیہات میں جا کر شہداء کی قبروں پر  فاتحہ خوانی کی پھولوں کی چادریں چڑھائی ۔

 مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہو چکی ہے  سب ملکر  دنیا کو  یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی فوج سے محبت کرتے ہیں، پاک فوج کے بیٹے ہمارے بیٹے ہیں جنہوں نے ہمیشہ مادر وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے۔انہوں نے کہا کہ  ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں  جو بھی لوگ سانحہ 9 مئی میں ملوث ہیں انھیں سخت سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ کویہ بھی پاک فوج کے خلاف ایسی گھنونی حرکت نہ کر سکے۔

آخر میں چوک کلر سیداں میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس پر مقررین نے خطاب کیا اور  پاک فوج زندہ باد شہداء پاکستان زندہ باد کے نعروں لگائے۔

اس موقع پر کلر سیداں کی سیاسی قیادت بھی موجود تھی جن میں سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد ،شیخ حسن ریاض،سابق سٹی ناظم اعجاز بٹ شیخ وسیم اکرم،بلدیہ ممبران عابد زہدی عاطف بٹ راجہ ظفر محمود کے علاوہ  انجمن تاجران عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔