ملتان،25 مئی(اے پی پی ): شہراولیاء کے باسی شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے ایک پرچم تلے امڈ آئے اور دفاع وطن، قانون کی عملداری کیلئے جان نچھاور کرنے والوں کو نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا ۔گھنٹہ گھر ملتان میں ہزاروں افراد یوم تکریم شہداء بھرپور طریقے سے منانے کیلئے جمع ہوگئے۔
سول سوسائٹی کی جانب سے باوقار تقریب میں شہداء کے حق میں فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔اس بارے بات کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا تھا کہ وطن کی حرمت کے امین شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،صوبے بھر کی سب سے منفرد اور باوقار تقریب سول سوسائٹی کی جانب سے منعقد کی گئی۔