جوہرآباد،یکم جون( اے پی پی ): پنجاب ایمرجنسی سروس کے زیر اہتمام دریائے جہلم کے پل پرسیلاب روکنے کے حوالے سے فرضی مشقیں کی گئیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنرذیشان شبیر رانا نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سیلاب کے دوران ریسکیو کے عمل میں تمام اداروں کے درمیان رابطوں اور بھر پور تعاون کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ بروقت کارروائی کرکے زیادہ سے زیادہ جانوں کو بچایا اور مال کو تحفظ فراہم کا کیا جا جا سکے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیوانجینئر حافظ عبدالرشد نے کہا کہ سیلاب کے روک تھام کیلئے مشقوں کا مقصد تمام آلات کو چیک کرنا اور ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہنا ہےانہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پنجاب ایمرجنسی سروس کی تیاری مکمل ہے اور کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے فرضی مشق کے دوران سیلاب میں ڈوبنے اور پھنسے ہوئے لوگوں کی جانیں بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، سیلاب کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو بروقت طبی امداد دے کر منتقل کرنے کے عمل اور تیراکی وغیرہ کے عملوں کی مشقیں کی گئیں۔
مشقوں کے اختتام پرڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانانے شرکاءکے ہمراہ پنجاب ایمرجنسی سروس او ر دیگر محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا ،ان سٹالوں میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے جدید سازو سامان رکھا گیا تھا ۔انہوں نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تیاری کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔