میرپورخاص؛ سیکریٹری زراعت قاضی اعجاز نے تین روزہ قومی مینگو فیسٹیول کا افتتاح کر دیا

27

میرپورخاص،02  جون(اے پی پی):سیکریٹری  زراعت قاضی  اعجاز احمد مہیسر نے   کمشنر میرپورخاص شفیق احمد مہیسر، ڈی آئی جی ذولفقار علی مہر  اور ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کے ہمراہ تین روزہ  قومی  مینگو اور فروٹ فیسٹیول کا افتتاح کر  دیا ہے ۔

مہمانوں نے مینگو ہال میں آموں اور فروٹس کے اسٹالز کا دورہ کیا اور سندھڑی  لگڑا دیسی  دسیری سمیت  مختلف اقسام کے آم کے معیار کی تعریف کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر  میرپورخاص زین العابدین میمن، ایس ایس پی کیپٹن رٹائرڈ اس علی چوہدری بھی موجود تھے۔