نوشہرہ ورکاں؛2 روزہ فلد لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد،شائقین کی بھرپور شرکت

15

نوشہرہ ورکاں،03 جون(اے پی پی):نوشہرہ ورکاں میں نوجوانوں نے کھیت کھلیانوں میں فلڈ لائٹ کرکٹ کا میدان سجا دیا، 2 روزہ فلد لائٹ ٹورنامنٹ میں شائقین کو دلچسپ میچ دیکھنے کو ملے۔

نوشہرہ ورکاں متہ روڈ پر واقع نرسری کے بالمقابل رہائشی پلاٹوں کی فارغ پڑی جگہ پر نوشہرہ ورکاں کے نوجوانوں نے فلڈ لائٹ کرکٹ میچز کرانے کا  دو روزہ پروگرام ترتیب دیا اور متہ ورکاں سٹار، ابوھریرہ الیون،

 لیل ورکاں، بھنگواں اور دیگر مقامی و دیہی ٹیموں نے حصہ لیا۔

 جون کے مہینہ میں نومبر جیسے

پر لطف موسم میں شائقین میچز دیکھ کر نوجوانوں کی کارکردگی پر داد دیتے تھے اور شہباز زرگر کے علاوہ دیگر افراد مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ھوئے۔میچز میں رنر اور ونر ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئی۔

 فلڈلائٹ ٹورنامنٹ میں دلچسپ بات یہ تھی کی نوجوان اپنے اپنے لباس عام استعمال کی جوتیاں سر پر پگڑی اور ٹوپیاں پہن کر بھی شاندار کرکٹ میچ کھیلتے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوئے اور چوکے چھکے لگا کر  شائقین کی داد لیتے رہے۔