پاکپتن،03جون(اے پی پی):ضلع پاکپتن کو خوبصورت بنانے کے لئیے ضلعی انتظامیہ نے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں، شہر کے مختلف پوائنٹس پر مونومنٹس بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر پاکپتن امتیاز احمد کھچی نے جمال چوک میں “آئی لو پاکپتن” کے خوبصورت ماڈل نصب کر کے شہر کو خوبصورت بنانے کی مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر بھر کو خوبصورت کرنے کے لئیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔