پشاور، 3جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کی ہدایت پر انتظامی افسران نے پشاور بھر میں نانبائیوں کی دکانوں کا معائنہ کیا اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 77 نانبائی گرفتار اور 13 دکانیں سیل کر دیں۔انتظامی افسران نے گزشتہ شب صدر، یونیورسٹی روڈ، حیات آباد، چارسدہ روڈ اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کیمطابق کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور اس مقصد کیلئے پشاور بھر میں انتظامی افسران کو بازاروں کا مسلسل معائنہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار نانبائیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔