گوجرانوالہ؛ڈپٹی کمشنر کا وزیر آباد کے مختلف دفاتر کا دورہ، فرائض ایمانداری سے پورے کرنے کی ہدایت

25

گوجرانوالہ،03جون(اے پی پی):  ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے تحصیل وزیرآباد دورہ کے دوران  دیہی مرکز مال، تحصیلدار دفتر، رجسٹریشن برانچ اور اسسٹنٹ کمشنر دفتر پہنچے اور انہوں نے ریونیو افسران و عملہ کو اپنےفرائض ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی خدمات کی فراہمی میں شفافیت اور آسانی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،

ڈپٹی کمشنر نے افسران و عملہ سے گفتگو کرتے ہوئےمزید کہا کہ سائلین کی درخواستوں پر غیر ضروری طور پر التواء کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔