دریاخان، 05 جون(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر محمد شاہد اسلام غلزئی نے سیشن ڈویژن /سیشن کورٹ۔تحصیل کورٹس دریاخان کا باقاعدہ افتتاح تختی کی نقاب کشائی و فیتہ کاٹ کر کیا۔ ان کے ہمراہ محمد مظہر سلیم صاحب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دریاخان ملک سلیم اعوان صاحب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر جناب طاہر محمود سول جج جناب محمد عبدحسن گوندل سول جج ملک مظہرحسین جوئیہ ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل بھکر ملک اظہر حسین جوئیہ ایڈووکیٹ صدر عبدالرشید خان میو جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوی ایشن دریاخان بھی موجود تھے بعدازاں تحصیل بارروم میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس سے ملک مظہرحسین جوِئیہ ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل بھکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم مشکور ہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر صاحب کے انہوں نے قیمتی وقت دیا انہوں نے انتہائی شفقت سے ہمیشہ وکلاء کے مسائل سنے ہیں اور ہر بار سے اچھے تعلقات قائم کیے ہیں تحصیل بار ایسوی ایشن کے مسائل حل کیے ہیں سیشن ڈویژن تک کا سفر یہاں کے بزرگ وکلاء کی محنت کا ثمر ہے جس کو ہرآنے والے صدربارو کابینہ نے آگے بڑھایا یہاں کے وکلاء کا دیرنیہ مطالبہ تھا جو پورا ہوا تحصیل دریاخان کے سائلان کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی سہولت ملے گی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دریاخان جناب محمد مظہر سلیم صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ یہاں مستقل جج لگے ہیں تھوڑے سے عرصہ میں یہاں کی وکلاء برادری نے بہت ہی عزت واحترام دیا اور عدالت سے بھرپور تعاون کیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیش جج جناب محمد شاہد اسلام غلزئی صاحب نے کہا کہ وکلاء دل جمی سے ٹرائیل پر توجہ دیں ذیادہ سے ذیادہ کام کیا جائے تاکہ یہ عدالت پھلے پھولے لوگوں کو انصاف ملے یہاں پر تعینات ججز بہت محنتی ہیں بنچ اور بار کے درمیان تعلقات مضبوط سے مضبوط ہونے چاہیں عدالت کی سیکورٹی سے مطمئن نہیں اس کے لئے فوری احکامات دیے ہیں تحصیل کورٹس میں ڈسپنسری اگلے کام شروع کردے گی ڈاک کی برانچ بھی قائم ہورہی ہے سی سی ٹی کیمروں اورواک تھروگیٹ کے لئے فنڈز مہیا کرائے جائیں گے۔