پشین، 08 جون (اے پی پی): وزیر اعلی بلوچستان کوارڈینیٹر نورخان ترین ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ سول ہسپتال پشین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وارڈو میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ایمر جنسی وارڈ اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ہسپتال ایم ایس عبدالغفار کاکڑ نے بریفنگ دیتے یوئے ہسپتال میں علاج معالجہ کے اور عوام کودی جانے والی سہولیات اور ہسپتال کی صورتحال اور مسائل سے آگاہ کیا۔