ڈینگی کی روک تھام کےلئے ترجیحی بنیادوں پرعملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں،ڈپٹی کمشنر 

21

نارووال،09 جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمداشرف نےکہاہےکہ ڈینگی کی روک تھام کےلئے ترجیحی بنیادوں پرعملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔افسران ڈینگی سرویلینس پرپوری توجہ دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈینگی کے تدارک بارے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدر،ڈی ایچ اومحمدطارق کے علاوہ ڈی ڈی کالجزعاصم عتیق،ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ، ڈائریکٹردی ایجوکیٹرزانوارالحق چوہدری اوردیگرمتعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنرنارووال  نے اجلاس میں ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ ڈینگی کے تدارک کے لیے ہاٹ سپاٹس کی کوریج اور سرویلنس کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کے افسران ڈینگی کی سرویلنس کےلئے روزانہ کی بنیاد پر ہاٹ سپاٹس کا وزٹ کریں اور ڈینگی کے خاتمہ کےلئے ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیمیں احساس ذمہ داری اور قومی جذبہ کےساتھ  کام کریں۔

اے ڈی سی آرنارووال نے مزیدکہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدراورڈی اوہیلتھ ڈاکٹر/فوکل پرسن محمدطارق نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوڈینگی کے خاتمہ کےلئےکیےگئےاقدامات بارے تفصیلی بریفنگ کے دوران بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران ڈینگی سرولینس کے حوالے سےمحکمہ صحت کی 414 انڈورٹیموں کی طرف سے 63ہزار508 جبکہ 74آوٹ ڈورٹیموں کی طرف سے13ہزار376وزٹ کیے گئےجبکہ 1473ہاٹ سپاٹ بھی سوفیصد چیک کئے گئے۔فوکل پرسن نے بتایاکہ ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے مختلف مقامات پر 89نوٹسزبھی جاری کئے گئے۔