بھکر09، جون(اے پی پی):ڈی پی او بھکر محمد نوید کا تھانہ کلورکوٹ کا دورہ،دورے کے دوران ہیومن ریسورس، حوالات، فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ اور سکیورٹی ڈیوٹی چیک کی۔
اس دوران انہوں نے پولیس کے تفتیشی افسران کو ہدایات دیں کہ وہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاون کریں علاوہ ازیں تمام مقدمات میرٹ پر یکسو ہوکر کریں۔