بہاولنگر،10جون( اے پی پی):چشتیاں روڈ پر چک 110 نجی کالج کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار 3 طلبہ کو کچل ڈالا، افسوسناک حادثے میں موٹرسائیکل سوار بھائی اور دو بہنیں جانبحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ رمیضہ ، 16 رمشاء اور 14 سالہ عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ موٹر سائیکل سوار بھائی اور دو بہنیں امتحانی پیپر دے کر گھر واپس جارہےتھے۔
ٹرالر چھوڑ کر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔