لاہور،11جون(اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے منصوبے کا دورہ کیااور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے آڈیٹوریم، سیمپل سنٹرز،لیبز،میٹنگ روم اور دیگر شعبوں میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار پر اطمینان کااظہارکیا اور ٹیم کو شاباش دی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں کو اسی رفتار سے جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی اہمیت کے منصوبے کو جلد فعال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کو آپریشنل کرنے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے، فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔انہوں نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کیلئے درکار ضروری آلات کی تنصیب کیلئے جلد اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلڈنگ کی سیلنگ، سینٹری اور بجلی کا کام تیزی سے جاری ہے، زیر تکمیل پراجیکٹ جولائی کے آخری ہفتے تک پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔
اس موقع پر موجود چیف سیکرٹری، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور اتھارٹی کے اعلیٰ حکام بھی تھے۔