اسلام آباد،14جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔
آذربائیجان میں وزیرِاعظم کی صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوگی، دونوں ممالک کے درمیاں تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے وزیرِ اعظم سے آذربائیجان کے وزراء کے وفد کی بھی ملاقات ہو گی۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرِ تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔











