نوشہرہ ورکاں؛ڈینگی مچھر سے بچاؤ بارے آگاہی واک کا انعقاد

20

نوشہرہ ورکاں،15 جون(اے پی پی): نوشہرہ ورکاں تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال سے میونسپل کمیٹی آفس تک  ڈینگی مچھر سے بچاؤ بارے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیاجس کی قیادت ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد ادریس ایم ایس ڈاکٹر مقصود ظفر مان اور ریسکیو 1122 کے انچارج عرفان موسی نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں انجمن تاجران کے صدر شیخ عبدالستار شاہد دیگر تاجر نمائندگان اور میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔

ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور حفاظتی انتظامات بارے آگاہی کے لیے میونسپل کمیٹی آفس سے بھی واک کا اہتمام  تھانہ چوک تک کیا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر، اے ڈی ایل جی  نوشہرہ ورکاں عنصر جمیل ، سپرنٹنڈنٹ میونسپل کمیٹی رضوان علی  نے کی اور عملہ میونسپل کمیٹی نے شرکت کی۔اس موقع ڈی ڈی ایچ او نوشہرہ ورکاں ڈاکٹر محمد ادریس کا کہنا ہے   ڈینگی مچھر انسانی صحت کے لیے  خطرناک اور جان لیوا ہےموسم برسات اور عمومی حالات میں ڈینگی مچھروں سے بچاؤ کے لیے گھروں میں پڑے گملوں اور برتنوں میں پانی مستقل نہ رہنے  دیں جہاں پر ڈینگی مچھر کو افزائش نسل کا موقع ملتا ہے اور رات کو سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال کریں۔