بورےوالا؛ ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے آرٹیزم سینٹر کا افتتاح کر دیا

22

بورے والا،15 جون (اے پی پی):چیف سیکرٹری پنجاب کی دلچسپی سے بوریوالا میں آرٹیزم سینٹر قائم کر دیا گیا ہے ، ڈویژنل پبلک سکول بوریوالا میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے آرٹیزم سینٹر کا افتتاح کیا۔

ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ آرٹیزم سینٹر اپنی مدد آپ کے تحت قائم کیا گیا جس میں سلو لرنر بچوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کیا جائے گا اور انہیں بھی معاشرے کا مفید اور کار آمد شہری بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا سلو لرنر بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالہ سے والدین کے تحفظات کے پیش نظر فوری طور پر یہ سنٹر قائم کیا گیا جس میں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے ماہرین اپنے فرائض انجام دیں گے۔ سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ بچوں میں گھل مل گئے۔

 اس موقع پر  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمد مظفر خان ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا عبدالباسط صدیقی ، قائمقام پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول بوریوالا نسرین اختر ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔