صوابی؛نگراں وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی کا پیہور ہائی لیول کینال توسیعی منصوبے کا معائنہ

20

پشاور،15 جون(اے پی پی): نگران صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی نے صوابی کے پیہور ہائی لیول کینال توسیع منصوبے پر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کرنے کیلئے ضلع صوابی کا دورہ کیا اور کینال کے توسیعی منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر نگران صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی نے پیہور ہائی لیول کینال کے چھوٹا لاہور سمیت متعدد  مقامات پر جاری کام کے معائنہ کے دوران میٹریل ٹسٹینگ لیب میں مٹیریل ٹیسٹنگ کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی کو پیہور ہائی کینال توسیع منصوبے کی لاگت، افادیت، پیش رفت اور درپیش مسائل سے اگاہ کرتے ہوئے بریفینگ دی کہ منصوبے سے  مجموعی طور پر 22 ہزار ایکڑ اراضی آبپاشی ہوگی، جس پر  14938 ملین لاگت آئیگی۔

 بریفنگ میں صوبائی نگران وزیر کو مزید بتایا گیا کہ اس منصوبہ کی تکمیل دسمبر 2024 تک ہو جائے گی۔