غذر،18جون(اے پی پی):دنیا بھر کی طرح آج ضلع غذر میں بھی یوم والد کو انتہائی شاندار انداز میں منایا گیا۔
آغاخان فاونڈیشن ، آغاخان یورسٹی کے زیراہتمام گاہکوچ میں منعقد پروگرام میں والد صاحبان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر غذر ڈاکٹر افضل سراج تھے جبکہ صدر اسماعیلی ریجنل کونسل پروفیسر دادو خان صابر نے بھی خصوصی شرکت کی۔
والد صاحبان کو تفریحی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے دیسی بینڈ پر رقص کا بھی اہتمام کیا گیا اور والد صاحبان کی دو ٹیموں میں رسہ کشی کھیل کا بھی انعقاد کیا گیا۔
اپنے بچوں کی زیادہ بہتر پرورش اور بچوں کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو پیغامات پر والد صاحبان کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو زیادہ وقت دینے کی ضرورت ہے تاکہ آپ کے بچے آپ کے ساتھ دوستانہ ماحول میں رہے اور اپنی ہر بات آپ سے شیر کریں اور والدین کی سرپرستی میں ایک اچھا شہری بن سکیں۔