پشین،18جون(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر بازئی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کاکڑ نے لیویز فورس کے ہمراہ شہر میں گران فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔انہوں نے تجاوزات اور سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے متعدد دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیے۔ انہوں نےکہاکہ گران فروشی ہر گز قابل قبول نہیں اگر کسی نے سرکاری نرخنامے سے تجاوز کیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔