الحمراء بچوں کو فنون لطیفہ کی تعلیم وتربیت فراہم کرنے کیلئے سمر کیمپ لگائے گا ؛ محمد سلیم ساگر

16

لاہور،19جون(اے پی پی): لاہور آرٹس کونسل الحمراء مال اور کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں بچوں کو فنون لطیفہ کی تعلیم وتربیت فراہم کرنے کیلئے سمر کیمپ لگائے جائیں گے۔سمر کیمپ میں تھیٹر، گلوکاری،کتھک رقص اور ڈرائنگ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

اس حوالے سے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء محمد سلیم ساگرنے کہا کہ سمر کیمپ کا انعقاد الحمراء مال اور کلچر ل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں کیا جائے گا۔تھیٹر، گلوکاری اور کتھک رقص کے لئے کیمپ کا انعقاد10جولائی تک 10اگست تک الحمراء مال پر ہوگا۔ڈرائنگ کے لے سمر کیمپ الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں 4جولائی تا 3اگست تک جاری رہے گا۔الحمراء کی ان سرگرمیوں کا مقصد بچوں کو آغاز ہی سے اپنی اعلی اقدار سے جوڑنا ہے۔سمر کیمپ میں حصہ لینے کے لئے بچوں کو رجسٹریشن کروانا ہوگی۔بچوں اور فنون لطیفہ کا سنگم ٗ الحمراء کا وقار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمرکیمپ میں تجربہ کار اساتذہ بچوں کو تربیت فراہم کر یں گے،سمر کیمپ کی تمام تیاریاں مکمل کر لیں گئی ہیں۔