کلر کہار پر حادثات کی روک تھام کے لیے موٹر وے پولیس کی حکمت عملی طے قافلے کی صورت میں گزارا جائے گا

15

کلر کہار،20 جون (اے پی پی ): کلر کہار پر حادثات کی روک تھام کے لیے موٹر وے پولیس کی حکمت عملی  طے  پا  گئی ، بسوں کو کلر کہار سے قافلے کی صورت میں گزارا جائے گا، جبکہ موٹر وے پر اسلام آباد سے لاہور کی جانب جانے والی بسوں کو مقررہ جگہوں پر ٹائم کارڈ جاری  ہوں گے۔

سپیڈ چیکنگ کیمروں اور پولیس پٹرول موبائلز آفیسرز کی مدد سے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی  ،سالٹ رینج کے آغاز سے قبل پی ایس وی   ہالٹ پوائنٹ کے قریب بسوں کی مناسب تعداد کے گروپ  تشکیل ہوں گے۔

موٹر وے پولیس موبائلز کے ہمراہ قافلوں کی صورت میں ہر 10 کلومیٹر کا فاصلہ پر موجود  ہوں گے ،نیشنل ہائی ویز اینڈ سیفٹی آرڈیننس کے پہلے سے مروجہ قوانین کا اطلاق جاری رہے گا، اس کاوش سے کلر کہار کے مقام پر حادثات میں نمایاں کمی لانا ممکن ہو گی۔

سیکٹر ایم 2 نارتھ پر ٹول پلازہ اسلام آباد داخلی مووی پوائنٹ پر پی ایس ای انفارمیشن منیجمنٹ سنٹر قائم ہے جبکہ ایم 2 موٹر وے پر سفر کرنے والی پی ایس وی  ٹرانسپورٹ کا ڈیٹا آن لائن مرتب  ہوتا ہے۔گاڑی کی فٹنس پاسنگ  ، روٹ پرمٹ ، ڈرائیور لائسنس مالک کے کوائف  کی پڑتال ہوتی ہے۔گاڑیوں میں گنجائش،  اوور لوڈنگ، ٹائرز ،حفاظتی سیفٹی ابتدائی طبی سامان،  ہنگامی خروج گیٹ   کی بھی پڑتال ہوتی ہے،گاڑی کی ظاہری حالت کی جانچ اور معیار پر پورا نہ اترنے والی بسوں  کے خلاف فوری کارروائی ہوتی ہے۔

مروجہ حکمت عملی سے موٹر وے پر سفر کرنے والوں میں صبروتحمل اور نظم و ضبط کو فروغ ملے گا۔