اسلام آباد،21 جون(اے پی پی ): مانکیالہ کا تاریخی اسٹوپہ آج بھی پوٹھوہار میں بدھ مت کے دور کی یاد گار ہے۔مانکیالہ اسٹوپا راولپنڈی سے جنوب کی طرف 27 کلو میٹر کے فاصلہ مانکیالہ گاؤں میں واقع ہے ۔
گندھارا سیاحت پر وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کے چیئرمین اور وزیر مملکت ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے سفارت کاروں اور میڈیا کے ہمراہ ا سٹوپہ کا دورہ کیا۔
رمیش کمار نے کہا کہ حکومت گندھارا کے مقامات کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔کینیا کی ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیا اور پاکستان ثقافت کے فروغ کے لیے ملکر کام کریں گے۔