دریاخان،21 جون (اے پی پی):آئی جی پنجاب پولیس لاہور ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق فوری اور مفت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈی پی او محمد نوید کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے ۔
ڈی پی او محمد نوید نے آئے ہوئے سائلین کے براہ راست مسائل سنے،جہاں پر محتلف سائلین اپنی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوئے ، جس میں سائلین نے ڈی پی او کو اپنی اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔
ڈی پی او محمد نوید نے کھلی کچہری میں آنے والے تمام سائلین کی شکایت کو بغور سن کر موقع پر ہی متعلقہ آفیسران کو میرٹ پر شکایت دور کرنے کے احکامات جاری کئے ۔