ملتان؛عید پر پارکوں میں جھولوں کی انسپیکشن اور فٹنس سرٹیفکیٹس کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی جی پی ایچ اے

18

ملتان،22 جون (اے ہی پی ):ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف خان نے  کہا کہ پارکوں میں جھولوں کی انسپیکشن اور فٹنس سرٹیفکیٹس کو یقینی بنایا جائے گا، جھولوں کی اجازت فٹنس سرٹیفکیٹ سے مشروط ہوگی،ٹھیکے دار فٹنس سرٹیفکیٹ عید سے قبل جمع کروانے کا پابند ہوگا،جھولوں کی انسپیکشن کے لیئے بھی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں جبکہ عید کے ایام میں پارکوں میں بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی،سیکورٹی گارڈ اور مالی عید عید کے ایام میں ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے عیدالضحیٰ بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ عید کے ایام میں پارکوں میں تفریح کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں گے اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،ڈائریکٹر انجینئرنگ کو جھولوں کی فٹنس سرٹیفکیٹس کے لیئے اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ صاف پانی کی فراہمی و صفائی کو بھی یقینی بنائیں گے،پارک میں آنے والے افراد پی ایچ اے سے تعاون کریں، انسانی جان و مال کی حفاظت اولیں ترجیح ہے۔

اس موقع پر تما م ڈائریکٹوریٹس کے آفیسران بھی موجود تھے۔