اوکاڑہ ؛ شہداء پولیس کی یاد میں کبڈی ٹاکرا 2023کا انعقاد

21

اوکاڑہ،25 جون (اے پی پی): شہداء پولیس کی یاد میں کبڈی ٹاکرا 2023کا انعقاد جناح اسٹیڈیم میں کیا گیا ہے۔جس میں کبڈی کے انٹرنشنل ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی،کبڈی میچ کی میزبانی ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے کی، جبکہ ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد، ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق،ڈپٹی کمشنر پاکپتن امیتازاحمد کھچی اور شہدائے پولیس کی فیملیزنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اس میچ کا مقصد انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ڈاکڑ عثمان انور کے ویژن کے مطابق شہدائے پولیس کی قربانیوں اور غازیوں کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرناہے۔آخر میں  کبڈی میچ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔