سکھر،26جون(اے پی پی ): عیدالاضحی کے موقع پر سکھر میں مویشی منڈیاں سج گئی ہیں، مویشی منڈیوں میں دنبہ35 ہزار سے لیکر60ہزار ، بکرا50 ہزار سے ایک لاکھ 50 ہزار ،گائے ایک لاکھ50ہزار سے لیکر5لاکھ ، بیل 2 لاکھ سے15 لاکھ روپے تک ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ روز بہ روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب امسال سال قربانی کے جانوروں کی قیمتیں گزشتہ سال سے بھی زیادہ ہیں۔ خریداروں کا کہنا تھا کہ سنت ابراہیمی علیہ السلام کو پورا کرنے کا جذبہ تو رکھتے ہیں مگر مویشیوں کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچے ہیں۔











