منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے حکومت بلوچستان اور اے این ایف کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

11

کوئٹہ،26جون(اے پی پی):منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے حکومت بلوچستان اور اے این ایف کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا۔مقررین نے بلوچستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

 محکمہ سماجی بہبود حکومت بلوچستان اور اینٹی نارکو ٹکس کے زیر اہتمام پیر کو  منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔ ریلی گورنمنٹ گرلز کالج کینٹ سے ہوتی ہوئی بلوچستان اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔منشیات کے عا لمی دن کے موقع پر سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری سوشل ویلفیئر عمران خان آفریدی نے کہا کہ بلوچستان میں منشیات کی لعنت معاشرے میں کینسر کی طرح اپنی جڑیں مضبوط کر رہی ہے، سماج دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم اور دولت جمع کرنے کی ہوس میں نوجوانوں کے مستقل داو پر لگایا ہے جو کہ حکومت اور سول سوسائٹی کے چیلنج سے کم نہیں ہے، نشہ اسلام میں حرام ہے انسان کی صلاحیتوں کو تباہ کر دیتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا حکومتی سطح پر محکمہ سماجی بہبود کے زہر اہتمام قائم منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے میں اہم کردارادا کر رہا ہے۔

 اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود سلیم کھوسہ ایڈمنسٹریٹر ڈیٹاکس حنیف رند نے بھی خطاب کیا۔