عید الضحٰی کی آمد ،سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے ملک بھر میں مویشی منڈیاں قائم

12

اسلام آباد،26 جون (اے پی پی ): عید الضحٰی کی آمد آمد  ،سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے ملک بھر میں جگہ جگہ مویشی منڈیاں  قائم  ہو چکی  ہیں ۔جوں جوں عید قریب آ رہی ہے ،  منڈیوں کی  رونق  میں  روز بروز  اضافہ ہو رہا ہے،منڈیوں میں خوبصورت بکرے، بیل اور اونٹ  موجود، بیوپار گاہکوں کے منتظر ہیں ۔

خریداروں کو  متوجہ کرنے کے لیے  بیوپاریوں  نے جانوروں کو خوبصورتی سے سجا رکھا ہے،   بچے ان جانوروں کو خریدنے کے لیے  انتہائی   پرجوش بھی ہیں لیکن خریدار جانوروں کی قیمتوں کو لے کر بہت پریشان ہیں۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں جانوروں کو بہت محنت سے پالا جاتا ہے۔

اس سال  بکرے کی قیمت 50 ہزار جبکہ     بیل کی قیمت   ڈیڑھ لاکھ سے  سے شروع ہو کر  لاکھوں  تک  جا رہی ہے   جبکہ اونٹ کی قیمت 4 لاکھ سے شروع ہو رہی ہے ۔

زیادہ  تر  خریدار   رش اور     قیمتوں میں کمی کی   امید لیے   چاند رات کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ جن  بچوں نے    جانور خرید لیے ہیں وہ انہیں   سجانے اور ان کی خدمت میں    پورے جو ش و خروش سے مصروف ہیں ۔

قربانی سنت ابراہیمی ہے   اور ہر  خریدار کی کوشش ہے کہ وہ کم سے کم قیمت میں اچھے سے اچھے  جانور کا انتخاب کر  سکے۔