پتوکی ؛ پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ ، ایلیٹ فورس کے جوانوں نے خصوصی حصہ لیا

21

پتوکی،26 جون (اے پی پی):  پولیس نے   شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا، ایلیٹ فورس پنجاب پولیس کے جوانوں نے مارچ میں خصوصاً حصہ لیا۔

ڈی ایس پی پتوکی عرفان بٹ کی قیادت میں تھانہ سٹی پتوکی، صدر پتوکی پولیس نے پتوکی شہر میں قائد اعظم روڈ، علامہ اقبال روڈ،لاہور اڈا،قصور اڈا کے اطراف میں پولیس فلیگ مارچ کیا ۔فلیگ مارچ میں،ایس ایچ او سٹی فاران علی بھٹی،،صدر پتوکی چوہدری عاطف نزیرسمیت،ایلیٹ فورس،پنجاب پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا، فلیگ مارچ پتوکی میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے پیش نظر کیا گیا۔

 ڈی ایس پی سرکل پتوکی عرفان بٹ نے کہا کہ پتوکی شہر میں بڑھتے ہوئے کرائم کو کنٹرول کرنا میری اولین ترجیح ہے، شہری کرائم کو کنٹرول کرنے میں پولیس کا ساتھ دیں، اپنے ارد گرد جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

اس موقع پر صدر الیکٹرانک میڈیا تحصیل پتوکی سید شاہین بخاری، صدر امن پریس کلب پتوکی محمد نوید بھٹی،چوہدری نواز جٹ،شیخ احسن سلیم،شوکت علی، رانا آصف سمیت دیگر موجود تھے۔