بہاولنگر، 26 جون (اے پی پی): بارش کے باعث منڈی صادق گنج محلہ موچی پورہ میں گھر کے صحن میں لگی کپڑے سکھانے والی تار میں کرنٹ آگیا ،خاتون تار سے کپڑے اتارنے گئی تو اسے کرنٹ کا شاٹ لگا، بیٹی کو بچانے کےلئے اورنگزیب وٹو اور اسکے جواں سالہ بیٹے اشتیاق وٹو نے کوشش کی تو وہ بھی کرنٹ کی زد میں آگئے۔
اپنی مدد آپ کے تحت اہل علاقہ نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کیا مگر باپ اور بیٹا دونوں جانبر نہ ہوسکے ،واقعہ سے علاقہ میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔











