گوجر خان : مرکزی بازار میں جوتوں کی دوکان میں آگ لگی گئی،کروڑوں کا سامان جل گیا

7

گوجر خان،27 جون (اے پی پی): مرکزی بازار میں جوتوں کی دوکان میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ملک کے مشہور شوز برانڈ کی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، تاجروں نے دھواں کے بادل دوکان سے باہر نکلتے دیکھ کر تحصیل انتظامیہ کو فوری آگاہ کیا جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے تیز رفتاری سے پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تاہم کولنگ کا عمل کو جاری ہے ۔

 ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی جس کے سبب کروڑوں روپے کے جوتے، لیڈیز پرس و دیگر سامان جل گیا۔آگ صبح 9 بجے لگنے کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا  ۔