نوشہرہ ورکاں، 27 جون ( اے پی پی) :نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے حکم پر عیدالاضحی کے موقع پر گلی محلوں کی صفائی کے علاوہ قربانی کے جانور کی آلائشیں اور صفائی کی صورتحال بہتر رکھنے کے لیے نوشہرہ ورکاں میونسپل عملہ نے ماسٹر پلان تیار کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر اور سپریڈنٹ میونسپل کمیٹی رضوان علی کے علاوہ میونسپل کمیٹی کے ورکروں نے قربانی کی آلائشیں اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اچھی طرح پیک کر کے مجوزہ مقام پر رکھنے کے لیے پلاسٹک کے مضبوط بیگ اور صفائی بارے آگاہی کے لیے تھانہ چوک میں راہگیر مرد و خواتین میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے کہا کہ صفائی ہمارے ایمان کا نصف حصہ ہے اور ہمیں بحثیت قوم ملکر اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے کا عزم رکھنا چاہیے۔