کراچی، 27 جون (اے پی پی) :ملازمین کے لیے وزیر اعظم کے امدادی پیکج کے تحت کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے 750 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور سید فیصل سبزواری نے منگل کو یہاں ایک تقریب میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ریگولرائزڈ ملازمین میں لیٹرز تقسیم کیے ،تقریب میں چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ سید سیدین رضا زیدی، سی بی اے یونین کے ٹرسٹیز اور رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔