ملتان؛چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں میں عید تحائف تقسیم

23

ملتان، 28 جون(اے پی پی): چئیر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے پُر مسرت موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں میں عید تحائف تقسیم کر دئیے گئے ہیں۔

 ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو راؤ نوید مختار نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر اور منیجر سی پی آئی گلش اسلم نے بچوں میں عید کے لئے نئے کپڑے اور جوتے تقسیم کئے گئے ہیں ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں نے نئے کپڑے جوتے پاکر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

 ترجمان کے مطابق عیدالاضحیٰ کے پُر مسرت موقع پر ادارے میں رہائش پذیر بچوں کے لئے رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے آفیسرز ادارے میں رہائش پذیر بچوں کے ساتھ عید منائیں گے اور  تینوں دن بچوں کے لئے سپیشل مینیو کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کے مختلف سٹالز لگائے جائیں گے۔