ملتان؛اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ پر 38 بسوں اور ویگنیں تھانہ بند ، 72 ہزار روپے شہریوں کو واپس

11

ملتان، 28 جو ن(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر عید الاضحی پر زائد کرایے وصول کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ پر 38 بسوں اور ویگنوں کو تھانہ بند کردیا جبکہ زائد کرایہ کی مد میں وصول کئے گئے 72 ہزار روپے بھی شہریوں واپس کرائے۔

سیکرٹری آر ٹی نے ایک لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کرکے چالان بھی کئے۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر عید ایام میں خصوصی چیکنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،ضلعی انتظامیہ کسی صورت زائد کرایے وصول کرنے نہیں دیگی۔